بصیرت اخبار

۱ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «دیندار» ثبت شده است

رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی

اردو ترجمہ

میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں، خاص طور پر دیندار ہونے میں ایک دوسرے کی ضرور مدد کریں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کا شوہر یا بیوی نماز میں سست ہے، وہ نماز کی طرف بہت کم توجہ دیتا ہے، وہ سچ بولنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا ہے، اسے لوگوں کے مال کی بہت کم پرواہ ہے، سرکاری ملازم ہے لیکن خلوص سے کام نہیں کرتا، اسے بیدار کرو، اس سے کہو کہ سمجھو اور اس کی اصلاح میں اس کی مدد کرو، یا اگر دیکھو کہ محرم اور غیر محرم کے معاملے میں، طہارت و نجاست کے معاملے میں، حلال و حرام کے معاملے میں، نافرمان اور لاپرواہ ہے، تو اسے متوجہ کرو۔ اسے بتاؤ، اس کی اچھی طرح سے مدد کرو۔ اگر جھوٹا ہے، وہ غیبت کرتا ہے، اسے سمجھاؤ، سمجھانے اور لڑنے میں فرق ہے اس سے لڑو مت، اوقات کو تلخ مت کر لو، برے نقاد کی طرح تنقید نہ کرو بلکہ اچھے انداز میں سمجھاؤ۔

اصلی متن

باهم همکاری کنید، به هم کمک کنید خصوصاً در امر دین. اگر می‌بینید طرف شما، شوهر یا زن شما کاهل نماز است، به نماز کم اهمیت می‌دهد، به راستگویی کم اهمیت می‌دهد، به مال مردم کم اهمیت می‌دهد، به شغل دولتی کم اهمیت می‌دهد، او را بیدار کنید، به او بگویید، به او بفهمانید و کمک کنید که خودش را اصلاح کند یا اگر می‌بینید که در امر محرم و نامحرم، در امر پاکی و نجسی، در امر حلال و حرام آدم بی‌اعتنا و بی‌مبالاتی است، به او توجه بدهید، او را آگاه کنید، کمک کنید که خوب شود. دروغگوست، غیبت کن است، به او تفهیم کنید، نه اینکه دعوا کنید، نه اینکه اوقات تلخی کنید، نه اینکه مثل یک منتقد بداخلاق بنشینید یک کناری هی نق بزنید.(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 03 November 21 ، 15:35
عون نقوی