بصیرت اخبار

۴ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «حکمت» ثبت شده است

حکمت ۱۶

وَ سُئِلَ عَلَیْهِ السَّلاَمُ عَنْ قَوْلِ الرَّسُولِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ غَیِّرُوا الشَّیْبَ وَ لاَ تَشَبَّهُوا بِالْیَهُودِ فَقَالَ عَلَیْهِ السَّلاَمُ: إِنَّمَا قَالَ صَلَّی صَلَوَاتُُ اللَّهِ عَلَیْهِاَللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ ذَلِکَ وَ الدِّینُ قُلٌّ فَأَمَّا الْآنَ وَ قَدِ اتَّسَعَ نِطَاقُهُ وَ ضَرَبَ بِجِرَانِهِ فَامْرُؤٌ وَ مَا اخْتَارَ.

پیغمبرﷺ کی حدیث کے متعلق کہ ’’بڑھاپے کو (خضاب کے ذریعہ) بدل دو اور یہود سے مشابہت اختیار نہ کرو‘‘ آپؑ سے سوال کیا گیا تو آپؑ نے فرمایا کہ پیغمبرﷺ نے یہ اس موقع کے لیے فرمایا تھا جب کہ دین (والے) کم تھے اور اب جب کہ اس کا دامن پھیل چکا ہے اور سینہ ٹیک کر جم چکا ہے تو ہر شخص کو اختیار ہے۔

 

حکمت ۱۷

(ان لوگوں کے بارے میں کہ جو آپ کے ہمراہ ہو کر لڑنے سے کنارہ کش رہے۔ فرمایا:)

خَذَلُوا الْحَقَّ وَ لَمْ یَنْصُرُوا الْبَاطِلَ.

ان لوگوں نے حق کو چھوڑ دیا اور باطل کی بھی نصرت نہیں کی۔

 

 


حوالہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۰۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 31 August 21 ، 09:51
عون نقوی

حکمت ۱۲

إِذَا وَصَلَتْ إِلَیْکُمْ أَطْرَافُ النِّعَمِ فَلاَ تُنَفِّرُوا أَقْصَاهَا بِقِلَّهِ الشُّکْرِ.

جب تمہیں تھوڑی بہت نعمتیں حاصل ہوں تو نا شکری سے انہیں اپنے تک پہنچنے سے پہلے بھگا نہ دو۔

 

حکمت ۱۳

مَنْ ضَیَّعَهُ الْأَقْرَبُ أُتِیحَ لَهُ الْأَبْعَدُ.

جسے قریبی چھوڑ دیں اسے بیگانے مل جائیں گے۔

 


ترجمہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، ص۳۵۹۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 August 21 ، 22:10
عون نقوی

حکمت ۱۰

إِذَا قَدَرْتَ عَلَی عَدُوِّکَ فَاجْعَلِ الْعَفْوَ عَنْهُ شُکْراً لِلْقُدْرَهِ عَلَیْهِ.

دشمن پر قابو پاؤ تو اس قابو پانے کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو۔

 

حکمت ۱۱

 أَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَزَ عَنِ اکْتِسَابِ الْإِخْوَانِ وَ أَعْجَزُ مِنْهُ مَنْ ضَیَّعَ مَنْ ظَفِرَ بِهِ مِنْهُمْ.

لوگوں میں بہت درماندہ وہ ہے جو اپںی عمر میں کچھ بھائی اپنے لیے نہ حاصل کر سکے، اور اس سے بھی زیادہ درماندہ وہ ہے جو پا کر اسے کھو دے۔

 


ترجمہ:

مفتی جعفر جسین اعلی اللہ مقامہؒ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۵۹۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 August 21 ، 22:00
عون نقوی

حکمت ۱

کُنْ فِی الْفِتْنَهِ کَابْنِ اللَّبُونِ لاَ ظَهْرٌ فَیُرْکَبَ وَ لاَ ضَرْعٌ فَیُحْلَبَ.

فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کیے ہوں، کہ نہ تو اس کی پیٹھ پر سواری کی جا سکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جا سکتا ہے۔

 

حکمت ۲

أَزْرَی بِنَفْسِهِ مَنِ اسْتَشْعَرَ الطَّمَعَ وَ رَضِیَ بِالذُّلِّ مَنْ کَشَفَ عَنْ ضُرِّهِ وَ هَانَتْ عَلَیْهِ نَفْسُهُ مَنْ أَمَّرَ عَلَیْهَا لِسَانَهُ.

جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا، اس نے اپنے آپ کو سبک کیا، اور جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا، وہ ذلت پر آمادہ ہو گیا، اور جس نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا، اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا۔

 


ترجمہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۵۸۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 22 August 21 ، 13:01
عون نقوی