بصیرت اخبار

۲۴۷ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «بصیرت اخبار» ثبت شده است

حکمت ۲۸

متن:

إِذَا کُنْتَ فِی إِدْبَارٍ وَ الْمَوْتُ فِی إِقْبَالٍ فَمَا أَسْرَعَ الْمُلْتَقَی!.

ترجمہ:

جب تم (دنیا کو) پیٹھ دکھا رہے ہو اور موت تمہاری طرف رخ کئے ہوۓ بڑھ رہی ہے تو پھر ملاقات میں دیر کیسی؟

حکمت ۲۹

متن:

الْحَذَرَ الْحَذَرَ فَوَاللَّهِ لَقَدْ سَتَرَ حَتَّی کَأَنَّهُ قَدْ غَفَرَ.

ترجمہ:

ڈرو! ڈرو! اس لیے کہ بخدا اس نے اس حد تک تمہاری پردہ پوشی کی ہے، گویا تمہیں بخش دیا ہے۔

 

 


حوالہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۱۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 September 21 ، 22:13
عون نقوی

حکمت ۲۶

متن:

امْشِ بِدَائِکَ مَا مَشَی بِکَ.

ترجمہ:

مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔

حکمت ۲۷

متن:

أَفْضَلُ الزُّهْدِ إِخْفَاءُ الزُّهْدِ.

ترجمہ:

بہترین زہد، زہد کا مخفی رکھنا ہے۔

 

 

 


حوالہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۱۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 September 21 ، 22:05
عون نقوی

زیاد بن ابیہ کے نام

متن:

وَ إِنِّی أُقْسِمُ بِاللَّهِ قَسَماً صَادِقاً لَئِنْ بَلَغَنِی أَنَّکَ خُنْتَ مِنْ فَیْءِ الْمُسْلِمِینَ شَیْئاً صَغِیراً أَوْ کَبِیراً لَأَشُدَّنَّ عَلَیْکَ شَدَّهً تَدَعُکَ قَلِیلَ الْوَفْرِ ثَقِیلَ الظَّهْرِ ضَئِیلَ الْأَمْرِ وَ السَّلاَمُ.

ترجمہ:

میں اللہ کی سچی قسم کھاتا ہوں کہ اگر مجھے یہ پتہ چل گیا کہ تم نے مسلمانوں کے مال میں خیانت کرتے ہوےع کسی چھوٹی یا بڑی چیز میں ہیر پھیر کیا ہے، تو یاد رکھو کہ میں ایسی مار ماروں گا کہ جو تمہیں تہی دست، بوجھل پیٹھ والا اور بے آبرو کرکے چھوڑے گی۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۲۸۸۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 07 September 21 ، 23:06
عون نقوی

حکمت ۲۲

متن:

مَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ یُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ.

ترجمہ:

جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں، اسے حسب و نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔

 

حکمت ۲۳

متن:

مِنْ کَفَّارَاتِ الذُّنُوبِ الْعِظَامِ إِغَاثَهُ الْمَلْهُوفِ وَ التَّنْفِیسُ عَنِ الْمَکْرُوبِ.

ترجمہ:

کسی مضطرب کی داد فریاد سننا اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا، بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے۔(۱)

 

 

 


حوالہ:

۱۔ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۱۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 07 September 21 ، 22:53
عون نقوی

حکمت ۲۰

متن:

قُرِنَتِ الْهَیْبَهُ بِالْخَیْبَهِ وَ الْحَیَاءُ بِالْحِرْمَانِ  وَ الْفُرْصَهُ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ فَانْتَهِزُوا فُرَصَ الْخَیْرِ.

ترجمہ:

خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے، اور فرصت کی گھڑیاں(تیزرو) ابر کی طرح گزر جاتی ہیں۔ لہذا بھلائی کے ملے ہوۓ موقعوں کو غنیمت جانو۔

 

حکمت ۲۱

متن:

لَنَا حَقٌّ فَإِنْ أُعْطِینَاهُ وَ إِلاَّ رَکِبْنَا أَعْجَازَ الْإِبِلِ وَ إِنْ طَالَ السُّرَی.

ترجمہ:

ہمارا ایک حق ہے اگر وہ ہمیں دیا گیا تو ہم لے لیں گے۔ ورنہ ہم اونٹ کے پیچھے والے پٹھوں پر سوار ہوں گے اگرچہ شب روی طویل ہو۔(۱)

 

 

 


حوالہ:

۱۔ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۰۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 07 September 21 ، 22:40
عون نقوی