آیت اللہ علامہ سید جواد نقوی دام ظلہ العالی
اللہ تعالىٰ نے جس نظام کو برپا کىا ہے اس کے دو بنىادى رکن ہىں :
۱۔امام۔ ۲۔اُمت۔
اس نظام کے آدھے حصے کا نام ’’ امامت ‘‘ ہے اور آدھے کو ’’ اُمت‘‘ سے تعبىر کىا جاتا ہے ۔ اُمت کے بغىر ’’ امامت ‘‘ کا نظام برپا نہىں ہوسکتا اور ’’امام ‘‘ کے بغىر بھى اُمت نظام خدا کا قىام وجود ِ عمل مىں نہىں لا سکتى ۔ سىرت ِ اہل بىتؑ اس حقىقت پر بہترىن شاہد ہے کہ جب امام کو امت نے تنہا چھوڑ دىا تو ’’ امام ‘‘ نے جس تدبىر کا انتخاب کىا وہ دوبارہ ’’اُمت‘‘ کى تشکىل اور افراد کى تربىت تھى تاکہ ’’اُمت‘‘ کے ذرىعے سے حکومت الٰہىہ کا قىام عمل مىں لاىا جاسکے ۔ قرآن کرىم نے بھى رسولوں کى اہم ترىن ذمہ دار ى پىغام خدا پہنچانا بىان کى ہے ۔ اس کے بعد کا مرحلہ کے افراد ِ قوم ان تعلىمات کو قبول کرتے ہىں ىانہىں ؟ تو ىہ امر لوگوں کے اختىار پر چھوڑ دىا ہے ۔ جو قوم انبىاء و رُسُل و آئمہ علىہم السلام کى تعلىمات و افکار کا شعور حاصل کرکے بابصىرت ہو جاتى ہے اور اطاعت کے فرائض کو نبھانے کو عہد و پىمان باندھ لىتى ہے اسے اسلامى تعلىمات مىں ’’ اُمت ‘‘ سے تعبىر کىا ہے ۔(۱)
حوالہ:
۱۔ استاد محترم سىد جواد نقوى ، ماخوذ ازکتاب :کربلا حق و باطل مىں جدائى کا راستہ۔