بصیرت اخبار

۳ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «امام باقرؑ» ثبت شده است

امام محمد باقر علیہ السلام:

أَنْتُمُ اَلَّذِینَ اِجْتَنَبُوا اَلطّٰاغُوتَ أَنْ یَعْبُدُوهٰا وَمَنْ أَطَاعَ جَبَّاراً فَقَدْ عَبَدَهُ.

تم وہ لوگ ہو جنہوں نے طاغوت کی پرستش و عبادت سے اجتناب کیا۔ جس شخص نے ظالم جابر کی اطاعت و فرمانبرداری کی اس نے اس کی عبادت و بندگی کی۔(۱)

 


حوالہ:
١۔ علامہ مجلسی، بحار الأنوار، ج٢٣، ص٣٦١۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 01 September 21 ، 23:01
عون نقوی

امام خامنہ ای دام ظلہ العالی:

ہم شمر پر لعنت کیوں کرتے ہیں اس لیے کہ ان اسباب کو ختم کر سکیں جو کسی کو شمر بناتے ہیں، اور اس لیے کہ جو بھی شمر کی مانند کردار رکھتا ہے اس کو سرکوب کر سکیں۔ ہم یزید اور عبیداللہ بن زیاد پر لعنت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہمیں طاغوت کی حاکمیت سے مسئلہ ہے، یزیدی طرز کی حکومتیں، عیش و نوش اور مومنین پر ظلم کرنے والی حاکمیت سے مقابلے کے لیے یہ لعنتیں کی جاتی ہیں۔
حسین بن علیؑ نے بھی اس وقت اسی وجہ سے قیام کیا تھا تاکہ اسلامی، انسانی اور الہی اقدار کو پائمال کرنے والی حاکمیتوں کی ناک خاک میں رگڑ سکیں، عزاداری امام حسینؑ کا استمرار اس لیے جاری ہے کہ یہ مجالس در اصل ظلم اور زورگیری کے خلاف احتجاج ہیں، یہ مجالس دور حاضر کے شمروں، یزیدوں اور ابن زیاد جیسوں کے خلاف احتجاج کے طور پر برپا کی جاتی ہیں۔

حوالہ:
خامنہ ای ڈاٹ آئی آر

۱ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 16 August 21 ، 16:19
عون نقوی

 

 

 




 امام باقر علیہ السلام:


مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُطِیعاً لِلَّهِ تَنْفَعُهُوَلَایَتُنَا وَ مَنْ کَانَ مِنْکُمْ عَاصِیاً لِلَّهِ لَمْ تَنْفَعْهُ وَلَایَتتُنَا‌.
 

تم میں سے ہر وہ شیعہ جو اللہ تعالی کا مطیع و فرمانبردار ہوگا اسے ہماری ولایت فائدہ دے گی اور جو تم میں سے جو اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے والا ہوگا اسے ہماری ولایت کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔

 

 حوالہ:
کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۷۶۔

۱ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 16 August 21 ، 12:15
عون نقوی