آیت اللہ علامہ سید جواد نقوی دام ظلہ العالی
کچھ کام اىسے ہىں جو اللہ تعالى نے رسول کے ذمے کئے ہىں اور کچھ امور اىسے ہىں جن کو ہمارے اوپر عائد کىا ہے ۔ اللہ سبحانہ نے جو رسول مبعوث کئے ہىں ان کى ذمہ دارى ’’تعلىمات الٰہى ‘‘ پہنچانا ہے ۔ جبکہ ’’ منوانا‘‘ رسول کى ذمہ دارى نہىں ہے بلکہ ان تعلىمات کو قبول کرنا اوراطاعت کے فرائض انجام دىنا ہمارى ذمہ دارى ہے ۔
گوىااىک ذمہ دارى رسول کى ہے اور اىک اس کى امت کى ۔ اگر ہم معاشرت اور اپنے حالات کا بغور جائزہ لىں تو معلوم ہوگاکہ ہم نے سب کام رسول اور امام پر چھوڑے ہوۓ ہىں ۔ ہم اىسا نظام چاہتے ہىں جس مىں سب کچھ’’ امام‘‘ نے انجام دىنا ہے اور ہم نے صرف امام کى بدولت چىزىں حاصل کرتے رہنا ہے ۔ جبکہ حقىقت اس سے ىکسر طور پر مختلف ہے ۔
حوالہ:
استاد محترم سىد جواد نقوى ، ماخوذ ازکتاب :کربلا حق و باطل مىں جدائى کا راستہ۔