امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:
خداوند تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے ولی عصر کا جلد ظہور فرماۓ اور ہماری آنکھوں کو ان کے جمال مقدس سے روشن فرمائے۔ ہم سب انتظارِ فرج میں ہیں، انتظارِ فرج سے مراد دین اسلام کا پورے عالَم میں قدرت پیدا کرنا ہے ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اسلام پورے عالم میں مقتدر ہو جائے تاکہ مقدمات ظہور آہستہ آہستہ پورے ہوں اور وہ آنے والا آ جائے۔ (۱)
حوالہ:
١۔ خمینی، سید روح اللہ، صحیفہ نور، ج٧، ص٢٥٦۔