رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
اردو ترجمہ:
شریعت میں آیا ہے کہ ازدواج کے اس رشتے کو محکم سے محکم تر بنایا جانا چاہیے۔ ازدواج کے لیے اسلام نے مختلف جہات سے شرائط مقرر کی ہیں، اخلاق اور رفتار کے لحاظ سے حکم دیا کہ جب مرد یا عورت شادی کرے تو اسے چاہیے کہ اپںا اخلاق اچھا کرے۔ ہمیشہ اپنے ہمسر کے ساتھ تعاون کرے، درگزر کرے، محبت سے پیش آۓ، اس کو عزیز رکھے اور اس سے وفادار رہے۔ یہ سب شریعت کے حکم ہیں یہ سب اسلامی دستور ہیں۔
البتہ مادی شرائط میں اسلام نے بہت آسانی رکھی۔ ازدواج کے سلسلے میں جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ بشری و انسانی مراعات کا خیال رکھنا ہے۔ اخلاق کی رعایت کرنا بہت ضروری ہے لڑکے اور لڑکی کے لیے تاکہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ آرامش کے ساتھ رہ سکیں اور اس محکم پیوند کی حفاظت کر سکیں۔
اصلی متن:
در شرع آمده که پیوند ازدواج را محکم نگهدارید. بعد هم شرایط زیادی برای ازدواج در همهی زمینهها معین کرده است. در زمینهی اخلاق و رفتار گفته: وقتی زن گرفتید، وقتی شوهر کردید، باید اخلاقتان را خوب کنید، باید همکاری کنید، باید گذشت کنید، باید محبت کنید، باید او را دوست بدارید و باید به او وفاداری کنید، اینها همهاش احکام شرع است، اینها همهاش دستورات است.13
و البته از لحاظ شرایط مادی سهلترین است. آنچه که در ازدواج مهم است، رعایتهای بشری و انسانی است. رعایتهای اخلاقی است که دختر و پسر باید با همدیگر تا آخر عمرشان رعایت کنند و رعایت اصلی حفظ این پیوند است.(۱)