(۵۶)
اَلْغِنٰى فِی الْغُرْبَةِ وَطَنٌ، وَ الْفَقْرُ فِی الْوَطَنِ غُرْبَةٌ.
دولت ہو تو پردیس میں بھی دیس ہے اور مفلسی ہو تو دیس میں بھی پردیس۔
(۵۷)
اَلْقَنَاعَةُ مَالٌ لَّا یَنْفَدُ.
قناعت وہ سرمایہ ہے جو ختم نہیں ہو سکتا۔
قَالَ الرَّضِیُّ: وَ قَدْ رُوِىَ هٰذَا الْکَلَامُ عَنِ النَّبِىِّ ﷺ.
علامہ رضیؒ فرماتے ہیں کہ: یہ کلام پیغمبر اکرم ﷺ سے بھی مروی ہے۔
balagha.org